اسلام آباد ہائیکورٹ بار کاججز سنیارٹی تنازع پر دائر درخواست کی حمایت کااعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کاججز سنیارٹی تنازع پر دائر درخواست کی حمایت کااعلان
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ بار کاججز سنیارٹی تنازع پر دائر درخواست کی حمایت کااعلان

ویب ڈیسک: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 5 ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست کی غیر مشروط حمایت  کی ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ   جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی  آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت  کرتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت مذمت  کی اور بیان میں کہا کہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ  آئین کے آرٹیکل 200 کی واضح خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے گزشتہ روز سنیارٹی لسٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Watch Live Public News