‏DG ISPR کی LUMS کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست

‏DG ISPR کی LUMS کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست
کیپشن: ‏DG ISPR کی LUMS کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست

ویب ڈیسک: DG ISPR کی LUMS کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست منعقد ہوئی۔

‏DG ISPR لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی LUMS آمد پر اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

‏DG ISPR نے LUMS کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی۔ 

 بات چیت کی خصوصی نشست کے دوران DG ISPR نے طلبہ کے سوالات، تحفظات اور خدشات کے مدلل اور تفصیلاً جوابات دیے۔

‏ LUMS کے طلباء نے DG ISPR سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔

‏DG ISPR کی نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہئیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا ادراک کیا جاسکے۔

‏LUMS کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس سیشن کو طلبہ اور پاک فوج کے مابین غلط فہمیوں کے ادراک کیلئے انتہائی خوش آئیند قرار دیا۔

Watch Live Public News