نیوزی لینڈ سےتعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بڑا بیان

نیوزی لینڈ سےتعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بڑا بیان

ویب ڈیسک: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے، تاہم اس وقت ان کا دل مکمل طور پر پاکستان کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ گرین شرٹ پہن کر اپنے ہی ملک کی ٹیم کے خلاف حکمت عملی تیار کرنا ان کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ وہ اپنے ملک کے خلاف کسی اور ٹیم کی نمائندگی کریں گے، تاہم پیشہ ورانہ ذمہ داری کے تحت وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

مائیک ہیسن نے بتایا کہ انہوں نے سات برس تک نیوزی لینڈ کی کوچنگ کی اور اس دوران کئی یادگار لمحات وابستہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناشتے کی میز پر پرانے اور جانے پہچانے چہروں سے ملاقات خوشگوار احساس تھا، مگر میدان میں وہ مکمل طور پر پاکستان کی کامیابی کے لیے کوشاں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہیں، لیکن موجودہ ذمہ داری کے تحت ان کی تمام توجہ اور وفاداری پاکستان کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں اہم کامیابی کے لیے میدان میں اتریں گی۔

Watch Live Public News