ویب ڈیسک: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ عیدالفطر کے بعد شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 اپریل کو روانہ ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق پشاور سے سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کو "روڈ ٹو مکہ" پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، جب کہ نجی اسکیم کے عازمین پشاور ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔
رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد پاکستانی فریضۂ حج ادا کریں گے۔ گزشتہ برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کو بھی رواں سال شامل کیا گیا ہے، جن میں پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع کے افراد بھی شامل ہیں۔
تاہم اطلاعات ہیں کہ بعض نجی ٹریول ایجنٹس کی جانب سے گزشتہ سال کے عازمین سے اضافی رقوم طلب کی گئی ہیں، جس پر متعلقہ حکام کی توجہ مرکوز ہے۔