ویب ڈیسک:فیصل آباد کےعلاقےتھانہ مرید والہ میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم محمد عبداللہ کوگرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقےتھانہ مرید والہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم محمد عبداللہ کوگرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔
واقعہ تھانہ مرید والہ کے علاقہ محلہ حاجی آباد کنال روڈ مرید والہ میں پیش آیا،9سالہ ایمان فاطمہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم عبداللہ بچی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔
