’’ہیل ہٹلر’’ ایلون مسک کا تقریب حلف برداری میں نازی سیلیوٹ

’’ہیل ہٹلر’’ ایلون مسک کا تقریب حلف برداری میں نازی سیلیوٹ

ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب  حلف  برداری میں دوران خطاب  ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک  ایلون مسک نے جوش جذبات میں بہہ کر نازی سیلیوٹ کربیٹھے ، انتہا پسند صہونیوں کی تنقید ،، ایلون مسک نے  اوچھا ہتھکنڈہ قرار دیدیا۔

پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹرمپ کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے  ہاتھ اٹھا کر اشارہ کیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے نازی سلیوٹ  قرار دیا۔ 

ایلون مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ون ایرینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ’یہ ایک غیر معموملی فتح ہے، یہ واقعی اہمیت کی حامل ہے۔ خطاب کے دوران مسک نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے سینے پر مارا اور اپنی ہتھیلی نیچے اور انگلیوں کو ایک ساتھ رکھتے ہوئے بازو کو ہوا میں سیدھا بلند کیا۔

انہوں نے پھر اپنے پیچھے موجود ہجوم کی طرف مڑ کر دوبارہ یہی اشارہ کیا۔ 

سپیس ایکس اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے اس اشارے پر سوشل میڈیا پر کافی بحث کی جا رہی ہے۔ 

جہاں کچھ صارفین اس اشارے کو نازی سلیوٹ کہتے نظر آئے وہیں کچھ نے اس کی تردید بھی کی۔ 

 دوسری طرف ایلون مسک نے  اسے مستر د کرتے ہوئے خود ایک پوسٹ میں لکھا ’انہیں بہتر اوچھے ہتھکنڈوں کی ضرورت ہے، ’ہر کوئی ہٹلر ہے‘ والا حربہ بہت پرانا ہو چکا ہے۔

Watch Live Public News