پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا، وزیر خزانہ

پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے 1 ارب ڈالر کا قرض ملے گا، وزیر خزانہ

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔

خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ   پاکستان مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا، قرض کی رقم 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان آئے گا۔ معیشت کی کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔

Watch Live Public News