ویب ڈیسک: وفاقی وزیر پیٹرولیم، علی پرویز ملک، سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ برطانیہ نے جیولوجیکل سروے کی استعدادکار بڑھانے کے لیے 400 ملین ڈالر کی معاونت کی پیشکش کی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اس تعاون سے پاکستان کے معدنی شعبے میں ترقی ہوگی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کی موجودگی کا ذکر کیا۔
دونوں ممالک نے اوگرا کی تنظیم نو کے لیے تشخیصی جائزے پر کام شروع کر دیا ہے اور برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش کے لیے سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کر سکتی ہیں، اور پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 تا 9 اپریل کو منعقد ہوگا۔