وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبےبھر میں تمام فائرسیفٹی سسٹمزکے آڈٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبےبھر میں تمام فائرسیفٹی سسٹمزکے آڈٹ کا اعلان
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبےبھر میں تمام فائرسیفٹی سسٹمزکے آڈٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تمام فائر سیفٹی سسٹمز کے آڈٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

فائر سسٹمز کے آڈٹ سے متعلق بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) تیار کیے جائیں گے اور فائر سیفٹی سسٹمز کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر، اسپتالوں، اسکولوں اور نجی اداروں سمیت ان تمام مقامات کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ جہاں شارٹ سرکٹ یا آتشزدگی کا خدشہ موجود ہے، تاکہ آگ لگنے کے واقعات کو بروقت روکا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Watch Live Public News