پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، بیرون ملک مفت  تعلیم حاصل کرنے کا موقع، رجسٹریشن شروع

پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، بیرون ملک مفت  تعلیم حاصل کرنے کا موقع، رجسٹریشن شروع

(ویب ڈیسک )بیرون ملک جا کر پڑھنے کا خواب اب ہو سکتا ہے پورا۔ پاکستانی نوجوانوں کیلئے روس میں مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ایک اہم موقع سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں روسی سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز فرینڈشپ یونیورسٹی آف رشیا (RUDN University) کے زیرِ اہتمام اوپن اولمپیاڈ کی آن لائن رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ جس میں پاکستانی طلبہ بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

پاکستانی نوجوانوں کیلئے یہ موقع بہت اہمیت رکھتا ہے ، خاص طور پر ان کیلئے جو بیرنو ملک معیاری اور نسبتاً کم خرچ تعلیم کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔اس میں ہائی اسکول مکمل کرنے والے طلبہ، کالج سے فارغ التحصیل نوجوانوں اور یونیورسٹی کے آخری سال میں زیرِ تعلیم طلبہ شرکت کے اہل ہیں۔

اس اوپن اولمپیاڈ کے ذریعے ان تمام امیدواروں کو اپنی تعلیمی صلاحیتیں آن لائن آزمانے کا موقع دیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر وہ روس میں اعلیٰ تعلیم کے لیے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

روسی سفارت خانے کے مطابق اس تعلیمی مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھانے والے امیدواروں کو روسی حکومت کے تعلیمی کوٹے کے تحت معروف آر یو ڈی این یونیورسٹی میں مکمل طور پر مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات روسی حکومت برداشت کرے گی، جبکہ دیگر کامیاب امیدواروں کو فیس میں نمایاں رعایت دی جا سکتی ہے۔ مزید یہ کہ دستیاب کوٹے کی صورت میں بعض امیدواروں کو مکمل طور پر مفت تعلیم کی سہولت بھی مل سکتی ہے۔

داخلے کے عمل کے لیے امیدواروں کو سب سے پہلے آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگی، جس کے دوران پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد و سرٹیفکیٹس اور گزشتہ تعلیمی سال کے نمبرز یا گریڈز اپ لوڈ کرنا لازم ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں ایک آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، جس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اگلے مرحلے میں انفرادی انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

Watch Live Public News