(ویب ڈیسک ) آئی سی سی نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلہ دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں بنگلہ دیش کے معاملے پر فیصلہ کرلیا۔آج بنگلہ دیش کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کا اجلاس ہوا، آئی سی سی بی سی بی کو اپنی حکومت کو آگاہ کرنے کا کہہ دیا، حکومت کو بتادیں کہ اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلہ دیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ ممبرز کی میٹنگ میں ووٹنگ پر ہوا، ووٹنگ میں اکثریتی ارکان نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کا کہا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بھارت میں کھیلنے کے بارے میں سوچنے کے لیے بی سی بی کو مزید ایک روز کا وقت دے دیا۔