پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی، ترجمان دفتر خارجہ

(ویب ڈیسک ) ترجمان دفترخارجہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت غزہ امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 کے تحت کی جا رہی ہے، پاکستان کو امید ہے کہ بورڈ آف پیس کے قیام سے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد میں اضافہ ممکن ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینی عوام کی انسانی ضروریات پوری کرنے کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان دو ریاستی حل، 1967 سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کے مؤقف پر قائم ہے۔

  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بورڈ آف پیس کے رکن کی حیثیت سے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Watch Live Public News