(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے بعد لاہور ٹریفک پولیس کا یونیفارم بھی تبدیل کردیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یونیفارم تبدیلی کی منظوری دیدی۔ یونیفارم میں نیوی بلیو پینٹ، وائٹ شرٹ، وائٹ بیلٹ جبکہ بلیو ٹائی، بلیو جرسی شامل اور نیوی بلیو اپر کوٹ اور نیوی بلیو کیپ شامل ہیں۔
چند دنوں میں یونیفارم تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹریفک پولیس کا یونیفارم لائٹ بلیو کلر کا تھا۔
ٹریفک پولیس کو الیکٹرک کار دینے کی تقریب بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے نئی یونیفارم پہنی تھی۔