وزیر داخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیر داخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات
اسلام آباد ( پبلک نیوز) چینی سفیر نونگ رونگ کی عید مبارکباد کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ پر آمد۔ وزیر داخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات۔ پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال۔ چینی سفیر نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ عید کے موقع پر پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے داسو بس حادثے میں جاں بحق چینی ورکرز کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔ پاکستان چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔وزیر داخلہ اور چینی سفیر کا ملاقات میں اعادہ کیا گیا۔ چینی سفیرنے پاک چین تعلقات کیخلاف اٹھنے والی سازشوں کیخلاف اقدامات پر وزارت داخلہ کی کوششوں کو سرِاہا۔ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پراطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ اور چینی سفیر کاتحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔