مینلوپارک: فیس بک ہو یا یوٹیوب ہم مشہور افراد کے کام کو دیکھ کر ہی ان سے سیکھتے ہیں اور ان کی نقل کرتے ہیں۔ اب عین یہی کام انسٹاگرام نے بھی کیا ہے جس نے مشہور ویڈیوز اور ریلز پر مبنی ٹیمپلٹ کا ایک ڈھیر لگا دیا ہے جو ویڈیو بنانے والے کی مدد کرتی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام نے ایک نیا ٹیمپلٹ براؤزر لانچ کر دیا ہے کہ جس میں مختلف زمروں کی ویڈیوز سرچ کی جاسکتی ہے۔ ان کی بنیاد ’تجویز کردہ‘ اور ٹرینڈنگ پر بھی رکھی گئی ہے۔ اس طرح ایک مرکزی پلیٹ فارم پر مختلف فارمیٹ کی ریلز اور ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہے۔ اسے دیکھ کر آپ بھی اپنے ویڈیوز بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں۔ اسی طرح نیا براؤزر ریلز کری ایشن فلو میں دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح کیمرہ آئکن کو چھو کر آپ ریلز ٹیب میں بہچ سکتے ہیں۔ اب ہر روز ویڈیو کے لیے آپ روزانہ بہتر ٹیمپلٹ بھی استعمال کرسکتےہیں۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ٹیمپلٹ نوٹ کرتے ہی اس کے اثرات، اے آرم ، میوزک اور دیگر تفصیلات ازخود اس میں شامل ہوجائیں گی۔ پھر اس میں ٹیکسٹ اور ٹرانزیشن بھی خود بخود ہی ملتے جائیں گے۔ اس کے لیے بس ’یوز ٹیمپلٹ‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔ خٰیال رہے کہ اسی برس اپریل میں اس کا اضافہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے نوآموز ویڈیو بنانے والوں کو فائدہ ہوگا۔