ویب ڈیسک: یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر مظفرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، دانشوروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد کشمیری عوام کے پاکستان سے رشتے اور الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت نے پاکستان کے قیام سے قبل ہی 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں الحاقِ پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی،یہ قرارداد کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں ایک سنگِ میل اور ان کے عزم کا مظہر ہے, مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔
اس موقع پر "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
شرکاء نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دونوں کے درمیان تعلق ناگزیر، اٹوٹ اور لازوال ہے۔