مودی کے سافٹ پاور کے دعوے بے نقاب

مودی کے سافٹ پاور کے دعوے بے نقاب
کیپشن: مودی کے سافٹ پاور کے دعوے بے نقاب

ویب ڈیسک: مودی کے سافٹ پاور کے دعوے، حقیقت میں فراڈ، بھارتی نجومی کو نیویارک میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا،بھارت کا فراڈ کلچر اب محض اندرونی بحران نہیں بلکہ ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوگا، شانتی اور روحانیت کے پردے میں چھپا جعلسازی کا ایک بین الاقوامی نیٹ ورک دنیا بھر کو لوٹنے میں سرگرم ہے۔"وِشوا گرو" کا نعرہ لگانے والا بھارت، اب مودی کی قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا فریب گرو بن چکا ہے،جعلی عملیات اور جادو ٹونے کے ذریعے مالی فراڈ بھارتی نجومیوں کی پہچان بن چکی۔

امریکی خبر رساں ایجنسی سی بی ایس نیوز کے مطابق بھارتی شہری ہیمنتھ کمار منیپا نے نیویارک میں روحانی عملیات کے نام پر امریکی خاتون سے 60,000 ڈالر ڈالرز لوٹ لیے، بھارتی نجومی نے "بری نظر" کے خاتمے، برکتوں اور روحانی تحفظ کاجھانسہ دے کر خاتون سے پیسے بٹورے،دھوکہ دہی کا آغاز $20,000 سے ہوا، بعد میں مزید $42,000 مانگے گئے۔

نیویارک پولیس کے مطابق "منیپا نے 3 جولائی کو فال نکالنے کی خدمات کے عوض خاتون سے $20,000 وصول کیے"،جمعرات کے روز مزید "روحانی خدمات" کے لیے ساؤتھ براڈوے پر واقع "انجنہ جی" کے پاس دوبارہ گئی,منیپا نے خاتون سے مزید $42,000 ادا کرنے کا مطالبہ کیا، اور اُسے براڈوے پر واقع ایک بینک لے جایا گیا تاکہ وہ رقم نکال سکے۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق پولیس نے کارروائی اس وقت کی جب خاتون بینک سے رقم نکالنے گئی اور شبہات پیدا ہوئے، نیویارک پولیس نے جعلی نجومی ہیمنت کو ہِکس وِائل میں بینک کے باہر گرفتار کیا، نیویارک ریاستی قانون کے مطابق  روحانی طاقتوں کے جھوٹے دعوے اور ان پر پیسے لینا غیر قانونی ہے۔

دنیا کو یوگا اور شانتی سکھانے والا بھارت، اندر سے دھوکہ، فریب اور لوٹ مار کا گڑھ ہے، مودی کا بھارت اب سافٹ پاور نہیں، فراڈ پاور کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Watch Live Public News