(ویب ڈیسک ) پارلیمنٹ کے ایوان بالاء میں حکمران اتحاد کو 2 تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی 26سینیٹرز کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سینیٹ میں دوسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی۔ پی ٹی آئی کو 16سینیٹرز کے علاوہ مزید 6 آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔
ن لیگ20سینیٹرز کے ساتھ تیسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی ہے۔
سینیٹ میں اس وقت پیپلزپارٹی 26،ن لیگ20،آزاد6،باپ4 اور ایم کیوایم اور اے این پی کے3،3سینیٹرز ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے سینیٹرز کی کل تعداد7 ہوگئی۔