(ویب ڈیسک ) پمز ہسپتال کی جانب سے قائم کئے گئے میڈیکل بورڈ کی جانب سے ملزم ظاہر جعفر کا طبعی معائنہ کیا گیا۔
پمز ہسپتال کی جانب سے قائم کئے گئے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹر ز اڈیالہ جیل پہنچے ۔ 2 رکنی بورڈ میں ڈاکٹر شفیق نواز اور ڈاکٹر عامر نوید شامل ہیں۔ بورڈ کی جانب سے ملزم ظاہر جعفر کا طبعی معائنہ کیا گیا۔
ماہر نفسیات پر مشتمل بورڈ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی سفارش پر تشکیل دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کرنے سے قبل ملزم کی نفسیاتی کیفیت پر رائے لازمی قرار دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے اپیل مسترد ہونے کے بعد صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی جائے گی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹرز ملزم کی ذہنی کیفیت کے حوالے سے جلد اپنے رائے دیں گے۔