اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کی دھمکی پر عمل کیا تو امریکا اس کا جواب دےگا، امریکی صدر

اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کی دھمکی پر عمل کیا تو امریکا اس کا جواب دےگا، امریکی صدر

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کی دھمکی پر عمل کیا تو امریکا اس کا جواب دےگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بڑی شدت سے ہمارے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور ہمارے ساتھ دوبارہ ملاقاتیں کرنا چاہتا ہے۔ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا ہمیں اس میں دلچسپی نہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ   ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ بہت جلد ایران کے علاقے کوہ کلنگ کو نشانہ بنائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ لبنان کو کئی دہائیوں سے شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے،ہم اب لبنان کی بہت مدد کرنے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد لبنان اسرائیل دشمنی کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے، اگر لبنان کے صدر چاہیں گے تو میں حزب اللہ سے بھی بات کروں گا، لبنان اور خطے میں امن اور استحکام کے قیام کا وقت آچکا ہے۔

Watch Live Public News