لاہور سمیت پنجاب بھر میں تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے 12 قدیم دروازوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اندرون شہر میں پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا،جس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور شہر کے 12 قدیم دروازوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کو تاریخی دروازوں کی بحالی کا ٹاسک دے دیا ۔ ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے ادارے کی کارکردگی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی ، کامران لاشاری نے والڈ سٹی اتھارٹی کی بھرپور سپورٹ پر نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا ۔پنجاب کابینہ نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا ۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔