پاکستان کے احسن رمضان نے ایشین انڈر۔21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے ملاد پورالی کو 2-5 سے شکست دی ہے۔ پاکستانی کیوئسٹ نے ابتدائی چار فریمز جیتے، اس کے بعد ایرانی کیوئسٹ نے دو فریمز جیتے، ساتویں فریم میں احسن نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ احسن نے فیصلہ کن میچ 46-48، 5-70، 6-61، 29-62، 71-30، 67-55 اور 27-101 سے جیتا۔ واضح رہے کہ احسن رمضان ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے پاکستانی کیوئیسٹ ہیں۔ اس سے قبل فرحان مرزا دو مرتبہ جبکہ حارث طاہر اور ماجد علی ایک، ایک مرتبہ فائنل کھیل چکے ہیں تاہم وہ فائنل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے تھے۔