باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے فائرنگ سے قتل

باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے فائرنگ سے قتل
کیپشن: باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے فائرنگ سے قتل

ویب ڈیسک: جنوبی افریقا کے عالمی باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زولانی ٹیٹے کو جمعے کے روز ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں ان کے ساتھ موجود ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ زولانی ٹیٹے کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

زولانی ٹیٹے نے اپنے باکسنگ کیریئر کے دوران عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ 2014 سے 2015 تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (IBF) کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔

بعد ازاں 2017 سے 2019 تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (WBO) کا بینٹم ویٹ ٹائٹل بھی زولانی ٹیٹے کے پاس رہا۔

Watch Live Public News