عدالت کادھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنےکاحکم

عدالت کادھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنےکاحکم
کیپشن: عدالت کادھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنےکاحکم

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) لاہورہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبند کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرکے متعلقہ محکمے کو آگاہ کرے۔

عدالت نے کہا کہ موٹر وے کے گردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے، موٹر وے پولیس آگ لگانے کے واقعات پر کاروائیاں کرے، آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروایں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

 پی ڈی ایم اے نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

 رپورٹ کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی ہے، چولستان میں 20 واٹر باوزر بھیجے دیے ہیں، ایک واٹر باوزر میں 12 ہزار 500لیٹر پانی ہوتا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کو دیا جارہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر