اسلام آباد پولیس کو جدید الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کو جدید الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو جدید الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   اسلام آباد پولیس کے لیے 80کے قریب جدید الیکٹرک گاڑیاں اسلام آباد پہنچ گئیں، الیکٹرک گاڑیاں جلد اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دی جائیں گی۔

جدید الیکٹرک گاڑیوں سے پولیس کا رسپانس ٹائم بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرولیم اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جدید گاڑیاں پولیس پیٹرولنگ اور آپریشنل امور میں استعمال کی جائیں گی۔

Watch Live Public News