ایران کےشہر قم پرفضائی حملہ، فلسطینی کورکےکمانڈرشہید،اسرائیل کادعویٰ

ایران کےشہر قم پرفضائی حملہ، فلسطینی کورکےکمانڈرشہید،اسرائیل کادعویٰ
کیپشن: ایران کےشہر قم پرفضائی حملہ، فلسطینی کورکےکمانڈرشہید،اسرائیل کادعویٰ

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے مقدس شہر قم میں ایک فضائی کارروائی کے دوران فلسطینی کور کے کمانڈر سعید ایزدی شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق سعید ایزدی مبینہ طور پر فلسطینی تنظیم حماس کو 7 اکتوبر کے حملے سے قبل اسلحہ اور مالی امداد فراہم کر رہے تھے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے اس کارروائی کو "دہشتگردی کے خلاف بڑا قدم" قرار دیا ہے۔

تاہم ابھی تک ایرانی حکومت یا حماس کی قیادت کی جانب سے اس حملے یا سعید ایزدی کی شہادت سے متعلق کوئی تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ قم کے نواحی علاقے میں کیا گیا، تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اسرائیلی حکام کی طرف سے حملے کی مزید تفصیلات فی الحال منظر عام پر نہیں آئیں۔

مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال میں یہ دعویٰ خطے میں ایک اور کشیدگی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤ پہلے ہی عروج پر ہے۔

Watch Live Public News