ویب ڈیسک: عالمی ماہرین کی جانب سے مودی سرکار کے خود ساختہ جنگی کارنامے سختی سے مستردکردیے گئے۔معروف امریکی ماہر امورِ سیکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جھوٹی کامیابیوں کا بھانڈا عالمی میڈیا میں پھوٹنے لگا، بھارتی دعوے من گھڑت نکلے۔پاکستان ایئر فورس کو 20 فیصد نقصان کا بھارتی دعویٰ جھوٹ کا شاہکار ثابت ہوا۔
پروفیسر کرسٹین فیئر کا کہنا ہے کہ "اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے مقابلے میں پانچ جنگی طیارے کھوئے"۔"ایسے کوئی شواہد موجود نہیں کہ پاکستان ایئر فورس کو کوئی بڑا نقصان پہنچا ہو"۔ بھارتی میڈیا کے 20 فیصد نقصان کے دعوے پر حیرت زدہ ہوں۔"
بھارتی سیٹلائٹ تصاویر مودی سرکار کا ایک اور فریب، عالمی ماہرین نے مسترد کر دیا۔بھارتی پروپیگنڈہ بری طرح بے نقاب، پاکستان کے ہوائی اڈے مکمل طور پر فعال اور محفوظ ہیں۔ مودی سرکار جھوٹے بیانیے کے سہارے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں ناکام رہی۔بنیان المرصوص میں پاکستان کی شاندار فتح، مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا۔