ویب ڈیسک: مظفرگڑھ تھانہ صدر میں میڈیکل کے لیے آئی خاتون سے مبینہ زیادتی، خاتون کو اپنے اغوا کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ لکھنے والے ملازم نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی، خاتون کو کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ لیڈی اہلکار آپ کو مظفر گڑھ لے کر جائے گی،تھانے میں تعینات پرائیویٹ رائٹر نے اپنے دوست سے کچھ بات چیت کی اور وہ وہاں سے باہر چلا گیا جس کے بعد مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔