یوم پاکستان،عیدالفطرکے موقع پرقیدیوں کی سزاؤں میں کمی

یوم پاکستان،عیدالفطرکے موقع پرقیدیوں کی سزاؤں میں کمی
کیپشن: یوم پاکستان،عیدالفطرکے موقع پرقیدیوں کی سزاؤں میں کمی

ویب ڈیسک: عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے یومِ پاکستان اور عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن کی کمی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال عید الفطر اور یومِ آزادی پر بھی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News