نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کیجانب سےیوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کیجانب سےیوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد
کیپشن: نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کیجانب سےیوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یومِ پاکستان کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب کی میزبانی نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے  کی۔

تقریب میں سیاسی شخصیات، سفارتکاروں، تاجروں، میڈیا کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت مہمانوں نے شرکت کی۔چانسری کے لان میں چارج ڈی افیئرز نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے اس بات پر زور دیا کہ " 23 مارچ 1940ء کی لاہور کی اہم قرارداد برصغیر کے مسلمانوں کے لیے امید کی کرن تھی"۔پاکستان کا قیام قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں پرامن اور جمہوری جدوجہد کی تکمیل ہے۔آج، ہمارے متحرک نوجوان، سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا نے آگے بڑھنے کے لیے قوم کے عزائم کو تقویت دی ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی عالمی امن و سلامتی اور اجتماعی فلاح و بہبود اور بین الاقوامی تعاون کو مستقل فروغ دینے پر قائم ہے۔پاکستان نے ہمیشہ برابری، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر مبنی دیگر ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی کوشش کی ہے۔"جنوبی ایشیا، ہمارا مشترکہ گھر ، جس کو مستحکم امن، مساوی سلامتی اور مشترکہ خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔مشترکہ کوششوں کو ترجیح دیں اور جبری نتائج مسلط کرنےکی کوشش نہ کریں۔ 

پاکستانی ہائی کمیشن  سعد احمد وڑائچ نے اس بات پر زور دیا کہ "سفارت کاری کا راستہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے"۔ پاک بھارت تعلقات میں ایک نئی صبح باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، مشترکہ خدشات کو دور کرنے اور جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کو حل کرنے سے ابھر سکتی ہے۔

 یومِ پاکستان کی تقریب میں پاکستان کے دلکش رنگوں کو پیش کیا گیا ۔

پاکستان کی شاندار ثقافت اور ورثے کی عکاسی کرنے والے نامور فنکاروں کے دلکش مناظر اور شاندار فن پارے  بھی پیش کئے گئے۔

Watch Live Public News