پارلیمنٹ کوریڈورمیں خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر میں مسکراہٹوں کاتبادلہ اور مصافحہ

پارلیمنٹ کوریڈورمیں خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر میں مسکراہٹوں کاتبادلہ اور مصافحہ
کیپشن: پارلیمنٹ کوریڈورمیں خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر میں مسکراہٹوں کاتبادلہ اور مصافحہ

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے، اس دوران صحافی نے سوال کیا ملک کے لیے بھی اکٹھے ہوں ایسا کیوں نہیں ہورہا؟

صحافی کے سوال پر   خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹیرینز کی روایات تھیں۔

صحافی کے سوال پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا کہ’  آپ کہہ رہے ہیں ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں؟۔

بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں دہشتگردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News