(ویب ڈیسک ) معروف ماڈل نادیہ حسین کے شوہرعاطف خان کیخلاف بینکنگ فراڈ کیس میں ایف آئی نے چالان میں اہم انکشافات کردیے۔
ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی گرفتاری اور تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے عدالت میں چالان جمع کرادیا۔
کیس کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں بھی ریفرل کے لیے بھجوا دیا گیا۔ انویسٹگیشن افسر کی جانب سے چالان میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں ۔
ایف آئی اے کے مطابق سات بڑے کاروباری گروپس نے بھی عاطف خان کے پاس انویسٹمنٹ کی، غیرقانونی طور پر عاطف خان کے زاتی بزنس میں پیسے لگائے گئے، کاروباری گروپس نے 65 کروڑ انویسٹ کیے 68 کروڑ 73 وصول کیے۔
تفتیشی افسر نے کمپنی کی بورڈ آڈٹ کمیٹی پر بھی سوالات اٹھادیے۔ عاطف خان نے کروڑوں کا فراڈ دیگر بینک کے افسران کے ساتھ مل کرکیا۔ فراڈ سے کمپنی کو 1 ارب 20 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا، چالان 55 صفحات پر مشتمل ہے جسے باریک بینی سے تیار کیا گیا۔
فراڈ کیس میں ماڈل نادیہ خان کو طلبی کا نوٹس جاری کریں گے۔ 7بڑے کاروباری گروپس کے عہدیداروں کو بھی طلب کیا جائے گا۔