ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور مارشل آرٹسٹ چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کے بعد دنیا بھر میں مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چک نورس 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اپنی ایکشن فلموں کے باعث عالمی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے Bruce Lee کے ساتھ فلم Way of the Dragon میں یادگار کردار ادا کیا، جس میں دونوں کے درمیان فلمایا گیا فائٹ سین آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہے۔
1980 کی دہائی میں ان کی فلم Missing in Actionنے بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی، جو ویتنام جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی تھی۔
چک نورس کی بیٹی ڈانیلی نورس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بظاہر ایک مضبوط اور نڈر شخصیت کے حامل تھے، لیکن ان کا دل محبت اور شفقت سے بھرپور تھا۔
اداکار Sylvester Stallone نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چک نورس ہر لحاظ سے ایک سچے امریکی تھے۔
اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق انسٹاگرام پر جاری بیان کے ذریعے کی، جس میں کہا گیا:
"بھاری دل کے ساتھ ہم اپنے پیارے چک نورس کے اچانک انتقال کی خبر دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی اپنے پیاروں کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ گزاری۔"