ویب ڈیسک: امریکا اور اسرائیل نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا، جس کی تصدیق ایران کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق فی الحال نطنز تنصیب پر تابکاری کے اثرات یا اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کو کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
ایران کی جوہری توانائی ایجنسی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ این پی ٹی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کو حملے سے آگاہ کر دیا ہے، اور آئی اے ای اے نے تصدیق کی کہ نطنز پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا، تاہم واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
روس نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نطنز پر فضائی حملہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی امریکا نے ایران کی تین جوہری تنصیبات — نطنز، فردو اور اصفہان — پر حملے کیے تھے۔