(ویب ڈیسک)حیدر منیر: ہیٹ ویوایمرجنسی کے پیش نظر لیسکو نے انتظامات مکمل کرلیے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے فیلڈ میں اضافی عملہ تعینات کردیا ہے۔ جی ایس او، کنسٹرکشن اور سٹریٹ لائٹ سے 117اہلکاروں کو فیلڈ میں تعینات کیا گیا ہے، اضافی عملے میں ایل ایس 1، ایل ایس 2، لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین سمیت دیگر شامل ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق اضافی عملے کی تعیناتی کا مقصد ایمرجنسی شکایات کو فوری حل کرنا ہے،اضافی عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گا۔
چیف ایگزیکٹولیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین کو پریشانی سے بچانے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، بجلی سپلائی میں تعطل کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا، متعلقہ حکام ٹرانسفارمر ز سمیت دیگر سامان بھی سٹینڈ بائی رکھیں۔