مودی حکومت کےبھارتی شہریوں پر جاسوسی کےبے بنیاد الزامات اور گرفتاریاں

مودی حکومت کےبھارتی شہریوں پر جاسوسی کےبے بنیاد الزامات اور گرفتاریاں
کیپشن: مودی حکومت کےبھارتی شہریوں پر جاسوسی کےبے بنیاد الزامات اور گرفتاریاں

ویب ڈیسک: بھارت میں مودی حکومت نے ایک بار پھر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے داخلی سطح پر اوچھے ہتھکنڈے اپنانا شروع کر دیے ہیں۔ "آپریشن سندور" میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی حکومت نے عام شہریوں پر جاسوسی جیسے سنگین اور بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،اپنے ہی عوام کی گرفتاری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے،اپنی ناکامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے بھارتی یوٹیوبرز اور ویلاگر مودی سرکار کے نشانے پر آگئے،گورداسپور میں دو افراد "آپریشن سندور" سے متعلق معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار  کیے گئے۔

اتر پردیش پولیس نے بھارتی شہری شہزاد وہاب کو بغیر ثبوت کے "آئی ایس آئی ایجنٹ" قرار ے دیا،امرتسر میں دو افراد بھارتی فوجی چھاؤنیوں کی تصاویر شیئر کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار  ہوئے، بھارتی پولیس نے کنپور آرڈننس فیکٹری کے ملازم کو سوشل میڈیا پر پاکستانی جاسوس سے بات چیت کے الزام میں گرفتار کی،پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے والی بھارتی ویلاگر جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

سیاسی تجزیہ کارکا کہناہے کہ دفاعی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر مودی سرکار اپنی نااہلی اور بدترین پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے،آپریشن سندور کے بعد بھارت میں شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھارت کے فاشسٹ ریاست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News