عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کا 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کا 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
کیپشن: عیدالاضحیٰ پر پاکستان ریلوے کا 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق، پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

دوسری اسپیشل ٹرین 3 جون کی صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

تیسری ٹرین 3 جون کو لاہور سے کراچی کے لیے، چوتھی ٹرین اسی روز رات کو کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔جبکہ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین 4 جون کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے چلے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عید کے موقع پر شہریوں کو بروقت، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹ سکیں۔

Watch Live Public News