بنیان مرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب

بنیان مرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب
کیپشن: بنیان مرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب

ویب ڈیسک: بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے لندن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ تشکر کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تقریب میں پاکستانی کمیونٹی  نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی،پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے، تقریب میں  شرکاء کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا۔

ہائی کمشنر آف پاکستان  نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا، تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Watch Live Public News