مودی حکومت کاسکھ دشمن ایجنڈا:کرتارپور بندش سےلےکر’جاسوسی‘ الزامات تک

مودی حکومت کاسکھ دشمن ایجنڈا:کرتارپور بندش سےلےکر’جاسوسی‘ الزامات تک
کیپشن: مودی حکومت کاسکھ دشمن ایجنڈا:کرتارپور بندش سےلےکر’جاسوسی‘ الزامات تک

ویب ڈیسک: بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے اقلیتوں، بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویے نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔ کرتارپور راہداری کی بندش سے لے کر سکھوں پر جاسوسی جیسے بے بنیاد الزامات تک، مودی سرکار کے سکھ دشمن اقدامات نے عالمی سطح پر بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سکھوں کے خلاف مودی کا  نیا ہتھکنڈا،’پاکستانی ایجنٹ‘ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں ہے،پٹھانکوٹ سے گرداسپور، سکھوں کو جاسوس ٹھہرانے کی مودی سرکار کی سازشیں جاری ہیں اور متعدد پر شبہ ،6 سکھ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے۔

مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے متصبانہ  رویے کے خلاف سکھ برادری کا اظہار تشویش ہے اور سکھ رہنماؤں نے مذہبی آزادی اور شہری حقوق پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

  سکھ رہنما گیانی کلدیپ سنگھ  کا کہنا ہے کہ" کرتارپور بندش سکھوں کے مذہبی و سیاسی حقوق پر حملہ ہے، مودی حکومت مذہب کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے".

Watch Live Public News