ارناب گوسوامی کی تاریخی ہزیمت: معروف امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر شو چھوڑ کر چلی گئیں

ارناب گوسوامی کی تاریخی ہزیمت: معروف امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر شو چھوڑ کر چلی گئیں
کیپشن: ارناب گوسوامی کی تاریخی ہزیمت: معروف امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر شو چھوڑ کر چلی گئیں

ویب ڈیسک: جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی ممتاز پروفیسر برائے سیکیورٹی اسٹڈیز، کرسٹین فیئر نے بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کے ٹاک شو کو بیچ میں ہی چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کیا، جس کی وجہ شو کے دوران اختیار کی گئی شدت پسندانہ اور غیر سنجیدہ طرز گفتگو بنی۔

کرسٹین فیئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شو کے دوران ہر کوئی چیخ رہا تھا اور بحث کا کوئی معیار یا مقصد نظر نہیں آ رہا تھا، اس لیے انہوں نے مزید وہاں بیٹھنا مناسب نہیں سمجھا۔

ان کا کہنا تھا کہ "میرے پاس کرنے کو بہت سے مفید اور بامقصد کام ہیں، اس قسم کی بکواس اور جنگجوانہ شور شرابے میں وقت ضائع نہیں کر سکتی۔"

کرسٹین فیئر کی یہ جرات مندانہ رائے اور مؤقف بھارتی میڈیا کے چند حلقوں کے لیے ایک بڑھتا ہوا سوالیہ نشان بن گیا ہے کہ کیا ٹی وی مباحثوں میں شائستگی، تحقیق اور سنجیدگی کی کوئی گنجائش باقی رہ گئی ہے؟

Watch Live Public News