"فیلڈ مارشل فاتحِ حق عاصم منیر" سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

کیپشن: "فیلڈ مارشل فاتحِ حق عاصم منیر" سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی لہر دوڑ گئی۔ پاکستانی عوام نے اس اعزاز کو نہ صرف بھرپور انداز میں سراہا بلکہ "فیلڈ مارشل فاتحِ حق عاصم منیر" کے عنوان سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نئے فیلڈ مارشل کے لیے مبارکباد کے پیغامات اور خراجِ تحسین کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ اظہارِ محبت اور اعتماد اس بات کی علامت ہے کہ قوم اپنی عسکری قیادت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے 10 مئی کو بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا، جس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ ملکی دفاع، عسکری حکمتِ عملی اور غیر معمولی قیادت کی علامت تصور کیا جاتا ہے، اور جنرل عاصم منیر کی تقرری کو ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News