پاکستان کاامن پسند اور ذمہ دار عسکری رویہ، نیویارک ٹائمز کا اعتراف

پاکستان کاامن پسند اور ذمہ دار عسکری رویہ، نیویارک ٹائمز کا اعتراف
کیپشن: امن کا داعی ، پاکستان کا ذمہ دارانہ عسکری موقف

ویب ڈیسک: پاکستان نے ایک مرتبہ پھر خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنی سنجیدہ کوششوں کا اظہار کیا ہے۔ ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پاکستان نے نہ صرف امن کی خواہش ظاہر کی ہے بلکہ اپنی مسلح افواج کے ذریعے بھارت کو بات چیت کا عندیہ بھی دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق   بھارت کی جانب سے 7 مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں،پاک فضائیہ نے مؤثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔

پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیویارک ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری افسران کے درمیان رابطہ موجود ہے اور ایک مؤثر مکینزم فعال ہے،نور خان ایئربیس سمیت چند مقامات کو نشانہ بنایا گیا لیکن پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اور فعال ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، مگر کیا بھارت بھی اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟۔

نیویارک ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق   پاکستان نے سیز فائر کا احترام کر کے ذمہ داری دکھائی، مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری ہے۔

Watch Live Public News