بھارتی سرپرستی میں چلنےوالےدہشتگردگروہ سرگرم:بھارتی میڈیا دہشتگرد ایجنڈوں کی تشہیر میں مصروف

بھارتی سرپرستی میں چلنےوالےدہشتگردگروہ سرگرم:بھارتی میڈیا دہشتگرد ایجنڈوں کی تشہیر میں مصروف
کیپشن: بھارتی سرپرستی میں چلنےوالےدہشتگردگروہ سرگرم:بھارتی میڈیا دہشتگرد ایجنڈوں کی تشہیر میں مصروف

ویب ڈیسک: بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے نے ایک بار پھر بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے گروہوں اور بھارتی میڈیا کے کردار پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروپوں نے پیسوں کے عوض ایک بار پھر معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، جو بھارت کی شکست خوردہ حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گرد گروپوں کا بھارت کی شکست کا بدلہ لینا بھارتی کالے کرتوتوں کی کھلی چارج شیٹ ہے،بلوچ دہشتگردوں کو بھارتی میڈیا پر صحافی بنا کر پیش کیا جاتا ہے،یہ بلوچ دہشت گرد عناصر سرعام بھارت کو بلوچستان میں مداخلت کرنے کی دعوت دیتے نظر اتے ہیں،دہشت گردوں اور بھارتی میڈیا کے گٹھ جوڑ سے بھارتی دہشت گردی کی پشت پناہی واضع ہو چکی ہے۔

چاہے بولان ایکسپریس کا حملہ ہو یا مسافروں کو بسوں سے اتار کر مارے جانے کا واقعہ بھارتی میڈیا اس پر جشن مناتا نظر آتا ہے، بھارتی میڈیا بلوچ دہشت گرد تنظیموں کے ترجمانوں کو دھشتگرد ایجنڈا پھیلانے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، بھارت کے حاضر سروس انٹیلیجنس افسر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پائے گئے اور گرفتار ہوئے،پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے سرعام بھارت کو سپورٹ کی گئی۔

پاکستان کے بھارت کے دانت کھٹے کرنے پر بی ایل اے اور ان کے حواریوں میں سوگ کا سماں تھا، بھارت اپنی شکست کا بدلہ اپنے پالتو دہشت گردوں کے ذریعے محب وطن بلوچ عوام سے لے رہا ہے،بچوں پر حملے کر کے بی ایل اے محض بھارت کے ایجنڈے کو تقویت بخش رہی ہے،بی ایل اے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ہے جو بلوچ عوام کا قاتل اور دشمن ہے،بلوچ عوام کے قاتل بی ایل اے کے پالتو دہشت گردوں اور ان کے بھارتی آقاوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News