پی ٹی آئی کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد

 پی ٹی آئی کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد
کیپشن: پی ٹی آئی کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا،بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سےبھارت کےخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد انہیں پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک نیا اور منفرد مقام حاصل ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News