خیبر پختونخوا میں سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

خیبر پختونخوا میں سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات 1 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ  مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک مقرر کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سرد علاقوں (ونٹر زون) کے اسکولوں کے لیے تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی،

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Watch Live Public News