سپریم کورٹ نے 2024 تک دائر ہونیوالی تمام سزائے موت کی اپیلیں نمٹا دی

سپریم کورٹ نے 2024 تک دائر ہونیوالی تمام سزائے موت کی اپیلیں نمٹا دی

(ویب ڈیسک )اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ اب اگلے مرحلے میں عمر قید کے مقدمات کی طرف بڑھے گی،ان اپیلوں کو ترجیح دی جائے گی جن میں مجرم دو تہائی سزا کاٹ چکا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے 238 سزائے موت کی اپیلیں نمٹا دی ہیں،  نمٹائے گئے مقدمات 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد سے زائد بنتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق  ان مقدمات کیلئے 3 خصوصی بنچز تشکیل دیئے گئے جنہوں نے مسلسل کام کیا،  جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان شامل تھے، جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے، جسٹس نعیم افغان کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہوار اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے۔

اعلامیے میں کہا  گیا ہے کہ  معزز جج صاحبان نے معمول کے اوقات سے بڑھ کر مسلسل طویل سماعتیں کیں، نتیجتاً 2024 تک دائر ہونے والی تمام سزائے موت کی اپیلیں نمٹا دی گئیں،  عدالت عظمیٰ اب اگلے مرحلے میں عمر قید کے مقدمات کی طرف بڑھے گی، ان اپیلوں کو ترجیح دی جائے گی جن میں مجرم دو تہائی سزا کاٹ چکا ہے۔

Watch Live Public News