طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت تیز،آزادی پسند تنظیم افغانستان گرین ٹرینڈکا افغان فوجی مرکزپر بڑاحملہ

طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت تیز،آزادی پسند تنظیم افغانستان گرین ٹرینڈکا افغان فوجی مرکزپر بڑاحملہ

(ویب ڈیسک)افغان طالبان رجیم کےغاصبانہ تسلط اورمظالم کیخلاف افغانستان میں سیاسی و مسلح مزاحمتی تحریکیں زور پکڑنے لگیں۔

افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق مزاحمتی تحریک" افغانستان گرین ٹرینڈ"نےصوبہ غور کے مرکز فیروزکوہ میں طالبان کے فوجی  مرکز کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔افغانستان گرین ٹرینڈکی کارروائی میں افغان فورسز کے بھرتی کے مرکز کو   نشانہ بنایا  گیا ۔

سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کی قیادت میں قائم گرین ٹرینڈ تحریک نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے واقعے کی ویڈیو جاری  کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرافغانستان گرین ٹرینڈ کی جانب سے جاری کردہ پیغام کےمطابق جابر طالبان رجیم کے خاتمے اور افغانستان کی مکمل آزادی تک ہماری مسلح کارروائیاں جاری رہیں گی۔

افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق آزادی پسند تحریک افغانستان گرین ٹرینڈ کے حملوں میں تیزی دیکھی گئی جو21اپریل کو بھی افغان طالبان پرحملہ کرچکے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق مسلح مزاحمتی تحریکوں کے پے در پے گوریلا حملے اور اندرونی بغاوت، معاشی بحران میں ڈوبی جابر طالبان رجیم کے خاتمے کا پیش خیمہ بن چکی ہے۔ افغان عوام کی مکمل مدد کیساتھ آزادی پسند تحریکیں قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف مسلح جدوجہد کرنے پرمجبور ہو چکی ہیں ۔

Watch Live Public News