جوڈیشل کمپلیکس حملہ : خودکش بمبار کو جیکٹ پہنچانے والا سہولت کار گرفتار

جوڈیشل کمپلیکس حملہ : خودکش بمبار کو جیکٹ پہنچانے والا سہولت کار گرفتار

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت  ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کو جیکٹ پہنچانے کے لیے سہولت کاری کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار سہولت کار کا تعلق تحریک طالبان پاکستان فتنہ الخوارج کے دہشتگرد سیل سے ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سہولت کار جمشید نے خودکش جیکٹ کو پشاور سے اسلام آباد پہنچانے کے لیے سہولت کاری کی۔ سہولت کار نے خود کش جیکٹ کو اسلام آباد پہنچانے کے لیے لوڈر رکشے کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ خود کش بمبار نے 12 نومبر کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید جبکہ 36 زخمی ہوئے تھے۔

Watch Live Public News