ایشیا کپ کی ٹرافی کا تنازعہ، ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دیدیا

ایشیا کپ کی ٹرافی کا تنازعہ، ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دیدیا
کیپشن: ایشیا کپ کی ٹرافی کا تنازعہ، ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دیدیا

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کی ٹرافی کا تنازعہ، ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھا تھا۔

اے سی سی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تقریب دبئی میں ہو گی۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے تھے اور بھارتی ہٹ دھرمی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے جبکہ تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی تھی۔

Watch Live Public News