ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   ایران کی جانب سے  یہ  فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا  گیاہے۔ 

اس حوالے سے ایرانی کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔لیکن ایران نےتاحال  تعاون ختم کرنے کا وقت نہیں بتایا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی۔ قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی تھی۔

Watch Live Public News